ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترنمول نے ای ڈی، سی بی آئی کے سربراہوں پر آرڈیننس کے خلاف راجیہ سبھا میں قانونی قرارداد کا نوٹس دیا

ترنمول نے ای ڈی، سی بی آئی کے سربراہوں پر آرڈیننس کے خلاف راجیہ سبھا میں قانونی قرارداد کا نوٹس دیا

Mon, 15 Nov 2021 23:32:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 15 نومبر (آئی این ایس انڈیا) ترنمول کانگریس نے پیر کو راجیہ سبھا میں قانونی قراردادوں کا نوٹس پیش کیا جس میں حکومت کی طرف سے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سربراہوں کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے جاری کردہ آرڈیننس پر اعتراض کیا گیا ہے۔اتوار کے روز صدر رام ناتھ کووند نے قانون اور انصاف کی وزارت کے ذریعہ لائے گئے دو آرڈیننس پر دستخط کئے۔ ان میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ای ڈی یا سی بی آئی سربراہ کی دو سالہ میعاد ختم ہونے کے بعد مرکزی حکومت ان کی میعاد کو مسلسل تین سال تک بڑھا سکتی ہے۔آرڈیننس سی بی آئی اور سنٹرل ویجیلنس کمیشن کے لیے بنیادی قانون دہلی پولیس اسپیشل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرتا ہے، جس کے تحت ای ڈی کے ڈائریکٹرز کی تقرری کی جاتی ہے۔ترنمول کانگریس نے مدت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کا راستہ اختیار کرنے میں حکومت کی جلد بازی پر سوال اٹھایا ہے کیونکہ کچھ دنوں بعد پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے والا ہے۔پارٹی نے پیر کو دونوں قوانین پر دو الگ الگ قانونی قراردادوں کے نوٹس بھیجے جن میں حکومت کی طرف سے ای ڈی اور سی بی آئی کے سربراہوں کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے۔


Share: